الحمرا ہال lتاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر کے موقع پر بند رہے گا

جمعہ 10 جولائی 2015 12:39

الحمرا ہال Lتاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر کے موقع پر بند رہے گا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) الحمرا ہال lتاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر کے موقع پر بند رہے گا ۔ تفصیل کے مطابق جنوری 2014ء کے پہلے ہفتے الحمرا ہال lاور ہال llکو تزئین و آرائش کی غرض سے بند کر دیا گیا تھا اور تین ماہ بعد الحمرا ہال llکو تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے بعد ڈراموں کے لئے کھول دیا گیا لیکن الحمرا ہال lکو چھت کی مرمت کے باعث بند رکھا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اب 7ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود الحمرا انتظامیہ ہال lکی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ عید الفطر پر ہال lمیں کوئی اسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کیا جائیگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمرا ہال lکی 7ماہ بندش سے آرٹس کونسل کو 70لاکھ کی آمدن کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/07/2015 - 12:39:40