پی ٹی وی اور اور نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کے تین روز پیش کئے جانے والے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

اتوار 12 جولائی 2015 11:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) پی ٹی وی اور اور نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کے تین روز پیش کئے جانے والے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی وژن سمیت نجی ٹی وی چینلز کی طرف سے عید الفطر کے تین روز لائیو ٹرانسمیشن پیش کرنے کے ساتھ مزاحیہ ڈرامے ، خاکے ، مزاحیہ شاعری ،موسیقی اورپرانی یادگار فلمیں پیش کرنے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

لائیو ٹرانسمیشن کے لئے نامور فنکاروں اور گلوکاروں کو مدعو کیا جائے گا جس میں اداکارہ لیلیٰ،ثناء ،ریشم،مدیحہ شاہ،شاہدہ منی،حمیر اارشد،شبنم مجید، عارف لوہار،صوبیہ خان،ندا یاسر،جویریہ سعود،مدیحہ افتخار،سخاوت ناز،افتخار ٹھاکر،جوادوسیم ،امان اللہ،ہنی البیلا ،بدر خان ،آغا ماجد ،سلیم البیلا،روبی انعم سمیت دیگرشامل ہیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 11:32:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :