شردھا کپور نے ” رام لکھن“ کے ری میک میں کام کرنے کی خبروں کی تردید

اتوار 12 جولائی 2015 14:20

شردھا کپور نے ” رام لکھن“ کے ری میک میں کام کرنے کی خبروں کی تردید

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلم ” رام لکھن“ کے ری میک میں جلوہ گرہونے کی خبروں کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے کہا کہ فلمساز کرن جوہر اور روہیت شیٹھی نے ” رام لکھن “ کے ری میک کے سلسلے میں ان سے رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کی ان سے بات ہوئی ہے تاہم وہ دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کرنا پسند کرینگی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی فلمیں ” ایک ویلن “ عاشقی ٹو ‘ حیدر“ اور ” اے بی سی ڈی ٹو“ باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ” راک آن ٹو “ اور ” باغی “ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 14:20:49

Rlated Stars :