عید کی خوشیوں میں ہمیں نادار اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیے ‘ ردا عاصم

پیر 13 جولائی 2015 14:34

عید کی خوشیوں میں ہمیں نادار اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیے ‘ ردا عاصم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء )چائلڈ سٹار اداکارہ ردا عاصم نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں نادار اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیے ، امسال ہمیں برما کے مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے مظالم کوسامنے رکھتے ہوئے سادگی سے عید منانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں ردا عاصم نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہوتی ہیں ۔ اگر ہم عید الفطر پر تین ملبوسات بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو یہ بری بات نہیں لیکن اگر ہم اس میں سے ایک سوٹ کسی نادار کے لئے خرید لیں تو اس سے حاصل ہونے والی خوشی کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی اور اس سے آپ کو دلی سکون ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 13/07/2015 - 14:34:24