کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ایان علی کی رہائی کے روبکار پر دستخط ہو گئے ‘سپر ماڈل نے اڈیالہ جیل میں پیکنگ شروع کر دی‘لینے کیلئے بھائی اڈیالہ جیل پہنچ گیا

جمعرات 16 جولائی 2015 13:47

کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ایان علی کی رہائی کے روبکار پر دستخط ہو گئے ‘سپر ماڈل نے اڈیالہ جیل میں پیکنگ شروع کر دی‘لینے کیلئے بھائی اڈیالہ جیل پہنچ گیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کی رہائی کا پروانہ جاری ہوگیاہے جبکہ ماڈل کو لینے کے لیے اس کا بھائی اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کی جس کے بعد مچلکے منظور کرتے ہوئے رہائی کی روبکار جاری کردی جسے لے کر عدالتی عملہ اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ضمانتیوں سے اْن کا نام پوچھا توایک نے اپنا نام شوکت بھٹی بتایااور کہاکہ وہ ماڈل ایان علی کے ضمانتی ہیں ، مزید استفسار پر شوکت بھٹی نے بتایاکہ ایان علی گوجر خان کی رہائشی ہیں ، ان کے والدکانام راجہ حفیظ ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی ریکارڈ میں ایان علی کا پتہ کراچی درج ہے ، آپ کرائے ضمانتی تونہیں ، ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد فاضل جج نے رہائی کی روبکارپر دستخط کردیئے۔

جیل حکام کاکہناتھاکہ ایان علی کی رہائی جیل مینوئل کے مطابق ہوگی ، خاتون ملزمہ کو کسی محرم کے سپرد کیا جاتاہے ۔دوسری جانب ماڈل ایان علی نے بھی آج گھر جانے کی امید میں اپنا سامان پیک کرنا شروع کر دیا ہے۔جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایان علی کو لینے کے لیے ان کے بھائی جیل میں پہنچ گئے ہیں

وقت اشاعت : 16/07/2015 - 13:47:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :