بلیک شیلٹن اور مرانڈا لیمبرٹ میں علیحدگی

منگل 21 جولائی 2015 17:01

بلیک شیلٹن اور مرانڈا لیمبرٹ میں علیحدگی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) امریکی کنٹری سنگر بلیک شیلٹن اور ان کی اہلیہ گلوکارہ مرانڈا لیمبرٹ میں علیحدگی ہو گئی، دونوں کی شادی 4 سال تک قائم رہی۔ بلیک شیلٹن نے مرانڈا سے علیحدگی کے لئے اوکلاہوما کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔ دونوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم پر معاملات طے پا گئے ہیں، اوکلاہوما کا گھر بلیک شیلٹن کے پاس رہے گا جب کہ نیش ویلی میں موجود گھر مرانڈا لیمبرٹ کے حصے میں آئے گا۔

(جاری ہے)

دونوں اوکلاہوما میں رہائش پذیر تھے جہاں مرانڈا لیمبرٹ نے گھوڑے، اونٹ اور لاما بھی پال رکھے تھے، انہوں نے اپنے جانوروں کو اوکلاہوما سے نیش ویلی منتقل کر دیا ہے۔ بلیک شیلٹن اور مرانڈو کی داستان محبت 2005 میں شروع ہوئی تھی جب دونوں نے ایک ڈوئٹ ایک ساتھ گایا تھا۔ چار سال قبل دونوں نے شادی کر لی تھی۔ علیحدگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، دونوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور پرستار ان کی نجی زندگی کی عزت کریں اوردونوں کو اس مشکل فیصلے کے بعد خود کو بحال کرنے کا موقع دیا جائے

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 17:01:00