“بجرنگی بھائی جان” نے 5دنوں میں 151کروڑ کا بزنس کرلیا

جمعرات 23 جولائی 2015 12:28

“بجرنگی بھائی جان” نے 5دنوں میں 151کروڑ کا بزنس کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)دبنگ خان کی نئی فلم “بجرنگی بھائی جان” نے اپنے ریلیز کے 5دنوں میں ہی 151کروڑ کا بزنس کر دکھایا۔عید پر ریلیز ہونے والی بجرنگی بھائی جان 4دنوں میں نہ صرف سو کروڑ کلب کا حصہ بنی ، بلکہ پانچویں روز تک باکس ا?فس پر 151 کروڑ سے زائد کا بزنس کر ڈالا۔

(جاری ہے)

بجرنگی بھائی جان نے جمعہ کو 27.25، ہفتہ کو 36.60، اتوار کو 38.75، پیر کو 27.05 اور منگل کو 21.40 کروڑ کما کر کل 151 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق بجرنگی بھائی جان سلو بھائی کی پہلی فلم بننے والی ہے جو 200 کروڑ تک کا بزنس کرلے گی۔اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے سلمان خان نے بھارت میں گم ہونے والی پاکستانی بچی کو پاکستان واپس پہنچانے کی جدوجہد کی۔

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 12:28:14

Rlated Stars :