بجرنگی بھائی جان کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کا بہتر بزنس کرنا خوش آئند ہے‘ ساشا آغا

جمعہ 24 جولائی 2015 15:25

بجرنگی بھائی جان کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کا بہتر بزنس کرنا خوش آئند ہے‘ ساشا آغا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) ماضی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ و ماڈل ساشا آغا نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی نمائش کے باوجود پاکستان کی فلموں کا اچھا بزنس کرنا خوش آئند ہے ‘ فلم انڈسٹری اوراس میں کام کرنے والے نوجوان فنکار اور دیگر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساشا نے کہاکہ اگرپاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کی بات کریں تو عیدالفطرکے موقع پر ملک بھر میں فلموں کا زبردست بزنس ہوتا تھا۔ اس مرتبہ دوبارہ سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے کی اطلاع میرے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔ دوسری جانب سلمان خان جیسے بڑے اسٹارکی فلم کی نمائش کے باوجود پاکستانی فلموں کا بہتر بزنس کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے موضوعات کے ساتھ میوزک، لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فلم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سے کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2015 - 15:25:02

Rlated Stars :