فلم ” بجرنگی بھائی جان ” اگر ” پی کے ” کا ریکارڈ توڑے گی تو مجھے خوشی ہوگی ‘ عامر خان

ہفتہ 25 جولائی 2015 13:52

فلم ” بجرنگی بھائی جان ” اگر ” پی کے ” کا ریکارڈ توڑے گی تو مجھے خوشی ہوگی ‘ عامر خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء)مسٹر پرفیکشنسٹ بڑے اداکار ہی نہیں بڑے دل والے بھی ہیں۔ انہوں نے دبنگ خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریکارڈ ساز فلم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خا ن کا کہنا ہے کہ فلم ” بجرنگی بھائی جان ” اگر ” پی کے ” کا ریکارڈ توڑے گی تو مجھے خوشی ہوگی ۔ عامر خان فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کی اداکارہ اور کہانی کے گرویدہ دکھائی دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 13:52:46

Rlated Stars :