سونا کشی سنہا بے اختیار رو پڑیں

بدھ 29 جولائی 2015 15:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ سٹارسونا کشی آجکل انڈین آئیڈل جونیئر2 میں جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ بچوں کے موسیقی مقابلے کے اس پروگرام میں ٹاپ9 میں سے ایک بچی ناہید نے جب فلم تارے زمین پر کا گانا ”میری ماں “گایا تو سونا کشی بے اختیار رونے لگیں۔

(جاری ہے)

بچی نے اپنی آواز کے جادوسے سب کے دل جیت لئے جبکہ سونا کشی بچی کی آواز سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں اور شو کے دوران آن ایئر رونے لگیں۔ انھوں نے کہا کہ انڈین آئیڈل نئے ٹیلنٹ کے لئے عمدہ پلیٹ فارم ہے

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 15:15:41

Rlated Stars :