شفقت امانت نے تحویل عرصہ بعد نصیرالدین شاہ کیساتھ نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

جمعرات 30 جولائی 2015 11:21

شفقت امانت نے تحویل عرصہ بعد نصیرالدین شاہ کیساتھ نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی خان نے ایک طویل عرصے کے بعد بلا آخر بولی وڈ لیجنڈ نصیر الدین شاہ کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو ریلیز کر دی۔یہ گانا نامور شاعر ناصر کاظمی کی غزل ’دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا‘ پر مشتمل ہے،جسے ملکہ ترنم نور جہاں اور غزل گائک پنکھج ادہاس ماضی میں اپنی آوازوں سے امر کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وڈیو میں نصیرالدین شاہ یادوں میں ڈوبے اپنے کوٹ پر نور جہاں کا بیج لگائے پیانو اور سیلو پر سر بکھیرتے دکھائی دیئے۔شفقت نے گانے کے بارے میں بتایا کہ جدید دور کی موسیقی زیادہ سنی جاتی ہے لیکن پٹیالہ گھرانہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نے کلاسک دھن منتخب کی۔میری تربیت مختلف انداز میں ہوئی۔ میں آج کل کی موسیقی سے گریز نہیں کرتا لیکن میں نے جو کچھ بھی سیکھا اسے اپنے نئے گانوں میں ضرور استعمال کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:21:46

Rlated Stars :