اظہر الدین کی بیوی کا کردار ادا کرنا مشکل ہدف ہے،پراچی ڈیسائی

جمعہ 31 جولائی 2015 16:52

اظہر الدین کی بیوی کا کردار ادا کرنا مشکل ہدف ہے،پراچی ڈیسائی

ممبئی۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ سابق فلم ”اظہر“ میں سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کی بیوی کا کردار ادا کرنا ایک مشکل ہدف ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پراچی ڈیسائی اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کررہی ہیں جب ان سے اس کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ ان کے لئے ایک چیلجنگ کردار ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں ایسا کردار ادا کرنے جارہی ہوں انہوں نے کہا کہ فلم کی عکس بندی لندن میں شروع کردی گئی ہے اور وہ جلد ہی ٹیم کا حصہ بن جائیں گی واضح رہے کہ فلم ”اظہر“ کی ہدایات ٹونی ڈی سوزا دے رہے ہیں جو آئندہ سال 13مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 16:52:50