سنجے دت کی زندگی بہت جلد سلور سکرین پر چلے گی

اتوار 2 اگست 2015 13:00

سنجے دت کی زندگی بہت جلد سلور سکرین پر چلے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء)بھارتی فلم انڈسٹری کو تھری ایڈیٹس،منا بھائی سیریزاور پی کے جیسی شاندار ہٹ فلمیں دینے والے راجکمار ہیرانی اب بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سنجے دت ممبئی حملوں میں معاونت کے کیس کی وجہ سے تاحال جیل میں ہیں۔راج کمارہیرانی نے اس نئی فلم کے سکرپٹ پر کام کرنے کے لئے حال ہی میں ابھجیت کے ساتھ امریکہ کا دورہ بھی کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ہیرانی نے بتایا کہ میں اور ابھجیت 25دن تک روزانہ شام 5بجے سنجے دت کے گھر جاتے اور صبح 3بجے ملاقات کرنے کے بعد واپس آتے تاکہ ان کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں۔انہوں نے بتایاکہ سنجے دت کے ساتھ اتنی فلمیں کرنے کے بعد بھی وہ سنجے دت کو صرف ایک فیصد ہی جان پائے ہیں۔ فلم کی کاسٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہیرانی نے بتایا کہ وہ ابھی صرف فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔جیسے ہی سکرپٹ مکمل ہو گا وہ کاسٹ کا اعلان کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق کنگنا ر اناوت کو راج کمار ہیرانی کے دفتر سے سکرپٹ لئے نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں سنجے دت کاکردارمیں بولی وڈکے معروف اداکار رنبیر کپورادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 13:00:06

Rlated Stars :