میں اور ارجن صرف اچھے دوست ہیں،جیکولین

جمعہ 7 اگست 2015 13:19

میں اور ارجن صرف اچھے دوست ہیں،جیکولین

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ارجن کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید کردی ،کہتی ہیں کہ ارجن اور وہ صرف اچھے دوست ہیں۔

(جاری ہے)

خبروں کے مطابق سری لنکن حسینہ جیکولین اورخوبرو اداکارارجن کپور کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاشقے کی افواہیں گردش کرنے لگیں تاہم اداکارہ جیکولین کا کہنا تھا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ گھومنے پھرنے کو کوئی غلط رنگ نہ دیا جائے۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 13:19:43

Rlated Stars :