اداکار جان ابراہام اور سوناکشی سنہا فلم ”فورس“ میں مشکل ترین ایکشن مناظر عکسبند کرائیں گے

بدھ 12 اگست 2015 21:25

اداکار جان ابراہام اور سوناکشی سنہا فلم ”فورس“ میں مشکل ترین ایکشن مناظر عکسبند کرائیں گے

ممبئی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار جان ابراہام اور سوناکشی سنہا فلم ”فورس“ کے سیکوئل میں مشکل ترین ایکشن مناظر عکسبند کرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراہام اور سوناکشی سنہا نہ صرف فلم ”فورس“ کی سیکوئل فلم میں اکٹھے دکھائی دیں گے بلکہ فلم میں مشکل ترین ایکشن مناظر کی بھی عکسبندی کرائیں گے جو یقیناً مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ فلم کیلئے جنوبی افریقہ سے مارشل آرٹ کے ٹرینر بلوائے گئے ہیں جو انہیں ایکشن مناظر کی تربیت دیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھینے دیول شامل ہیں۔ فلم سال 2016ء میں ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 21:25:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :