بھارتی اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی میں نیا موڑ، ساتھی اداکار اجوال شرما پر ذہنی اذیت کا الزام عائد

بدھ 17 جون 2026 20:51

بھارتی اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی میں نیا موڑ، ساتھی اداکار اجوال شرما پر ذہنی اذیت کا الزام عائد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) بھارتی اداکارہ سنچیتا اگلے کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں ساتھی اداکارہ نے اداکار اجوال شرما پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کردیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اجوال شرما نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا سنچیتا کیساتھ کوئی افیئر نہیں تھا، بلکہ سنچیتا اپنے سابق بوائے فرینڈ کی وجہ سے شدید ڈپریشن میں تھیں اور اسی بریک اپ کی وجہ سے انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔

اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اپنے آبائی شہر میں ہیں اور ان کا سنچیتا سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔تاہم اب اداکارہ اندراکشی نے اجوال کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان پر متوفی اداکارہ کو ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

اندراکشی نے کہا کہ سنچیتا نے ہراسانی اور بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ہی ڈرامہ’ساجن گھر‘چھوڑا تھا۔

اجوال شرما نے سنچیتا سے پیسے ادھار لیے تھے اور جب سنچیتا نے رقم واپس مانگی تو اجوال نے انہیں گالیاں دیں، ذلیل کیا اور مارنے کی دھمکی بھی دی۔اندراکشی نے دعوی کیا کہ ان کے پاس دونوں کی چیٹس کے اسکرین شاٹس موجود ہیں جن میں اجوال نے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ سنچیتا نے پروڈکشن ہاس کے اعلی حکام سے بھی شکایت کی تھی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2026 - 20:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :