نامعلوم شخص زبردستی ارباز خان کی گاڑی میں گھس گیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا

بدھ 17 جون 2026 20:51

نامعلوم شخص زبردستی ارباز خان کی گاڑی میں گھس گیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) نامعلوم شخص زبردستی بالی ووڈ سٹار اداکار ارباز خان کی گاڑی میں گھس گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں منعقدہ ایک تقریب ختم ہونے کے بعد جب ارباز اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تو انہوں نے ایک شخص کو گاڑی کے اندر بیٹھا دیکھا جس پر وہ حیران اور ناراض نظر آئے۔

(جاری ہے)

ارباز خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری کارروائی کی، اس شخص کو تھپڑ رسید کیا اور گاڑی سے باہر نکال دیا، جس کے بعد بھی اس نے اداکار کے قریب جانے کی پھر کوشش کی۔مذکورہ شخص خود کو ارباز خان کا مداح کہتا رہا، ہجوم میں موجود لوگ اسے مارنے کا کہتے رہے، مہاجاتی سندن آڈیٹوریم میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وقت اشاعت : 17/06/2026 - 20:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :