نیشنل ایوارڈ دوبارہ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی، کترینہ کیف
جمعرات 27 اگست 2015 21:25
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)بالی ووڈ سے کترینہ کیف کے کیریئرکی بجائے رنبیر کپور سے تعلقات کی خبریں زیادہ سامنے آتی ہیں اورکترینہ اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا پر زیادہ بات نہیں کرتیں لیکن اب کی بار اداکارہ کے جواب نے سب کو خاموش کرادیا، ان کاکہناتھاکہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی۔اپنی فلم ’فینٹم‘ کی تشہیر کے موقع پر سوالات کے جوابات میں کترینہ کیف کا کہناتھاکہ فی الحال ان کارنبیر کپور کیساتھ معاملات نمٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، ہمیں اپنے افق کو وسعت دینی چاہیے اور دیکھناچاہیے کہ ہم چیز کو دیکھ رہے ہیں ، میراخیال ہے کہ اس موقع پر ہم دونوں کا یہی خیال ہے۔
دیرینہ دوست سے ہونیوالی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ میرے خیال میں اس کا بہترین جواب ہے ، میں ایک مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی ، حتیٰ کہ اگر میری کوئی فلم بھی یہ ایوارڈ جیت جاتی ہے تو تب بھی شادی کرلوں گی۔(جاری ہے)
کترینہ کیف کاکہناتھاکہ اْنہیں لگتاہے کہ میڈیا نمائندوں پر بھی ایسے سوالات پوچھنے کیلئے دباؤ ہے لیکن آپ کو نہیں پوچھنے چاہیں ، میں آپ کے پاس ایک اداکارہ کے طورپر موجود ہوں اور پیشہ وارانہ کام ہے۔اداکارہ کاکہناتھاکہ ہم اس دور میں ہیں جہاں ہم برابری کے ادائیگی کی بات کرتے ہیں ، میراخیال ہے کہ ہم صنفی مساوات لے آئیں ، ہم خاتون کا معاشرتی سٹیٹس دیکھتے ہوئے اس کا کام نظرانداز نہیں کرسکتے۔ `
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Tahir shah singer
jamal Shah
James Franco
Aditya Roy Kapur
Kashif Khan
Kristen Bell
Audrey Hepburn
Abeel Javed
Zia Mohyeddin
Sanya Malhotra
Mads Mikkelsen
Russell Crowe
Showbiz News In Urdu
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ میں کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
الحمراء میں لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے‘‘ پیش کیا گیا