فواد خان ”کپور اینڈ سنز‘ ‘میں گلو کاری بھی کرینگے
پیر 31 اگست 2015 15:16
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)اداکار فواد خان بولی وڈ میں اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار شکن بترا کا کہنا تھا کہ کپور اینڈ سنز کے لیے ایک ایسا گانا تلاش کیا جارہا ہے جو فلم کی کہانی سے ملتا جلتا ہو اور اس کی گلوکاری اس فلم میں موجود اداکار ہی کریں۔
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے پروڈٰوسر کرن جوہر نے اس فلم کی پروموشن کے لیے بھی کافی کچھ سوچ رکھا ہے، اور گانا بھی ڈھونڈا جارہا ہے جس کے بعد اس کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔
فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں فواد خان ایک لکھاری کا کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ بولی وڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ فواد خان اداکاری سے پہلے پاکستانی میوزک بینڈ ’ای پی‘ میں مرکزی گلوکار تھے۔ جبکہ عالیہ بھٹ بھی اپنی دو فلموں ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ اور ’ہائی وے‘ میں گانا گا چکی ہیں البتہ سدھارت ملہوترا پہلی مرتبہ کسی فلم میں گانا گائیں گے۔اس گانے کو اگلی مہینے ریکارڈ کیا جائے گا۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Nicole Kidman
Nushrat Bharucha
Pierce Brosnan
Christian Bale
Tammin Sursok
Samina Ahmad
jamal Shah
Cote de Pablo
Aindrita Ray
benita david
AJ Michalka
Boman Irani
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا