سٹیج اداکارہ حنا شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کرنیوالا سابق سی سی ڈی اہلکارنکلا

پیر 17 اگست 2026 18:03

سٹیج اداکارہ حنا شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کرنیوالا سابق سی سی ڈی اہلکارنکلا
مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ حنا شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا سابق سی سی ڈی اہلکارنکلا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اشعر جٹ اور ساتھی جوجی نے اداکارہ سلک کی ایما پر فائرنگ کی،اشعرجٹ اورجوجی مقدمے میں نامزدہیں اوران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق اشعرجٹ کو غیر حاضری پر ریجنل آفیسر سی سی ڈی نے برخواست کیاتھا۔ حناشیخ نے ساتھی اداکارہ سلک کومقدمہ میں نامزدکیاتھا،ملزم اشعر جٹ سی سی ڈی فیصل آباد کا پی آر او بھی رہ چکا ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2026 - 18:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :