مسٹر بین اپنے دوست ٹیڈی کے ہمراہ بکنگھم پیلس پہنچ گئے
ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:09
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین لندن کے بکنگھم پیلس میں اپنے ٹی وی شو کے 25 کامیاب سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔بناء کچھ بولے صرف اپنی حرکتوں سے دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین کے ٹی وی شو کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ شو کے 25 سال مکمل ہونے پر مسٹر بین اپنے وفادار دوست ٹیڈی کو ساتھ لے کر بکنگھم پیلس پہنچ گئے۔
اپنے مخصوص انداز میں چہرے پر مسکراہٹ سجائے مسٹر بین جشن بھی اپنے انداز میں منا رہے ہیں۔(جاری ہے)
گاڑی تحفوں سے بھری ہوئی اور خود چھت پر لگے صوفے پر براجمان ہو کر گاڑی چلانے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹربین کئی سال پہلے کیا گیا مظاہرہ دہرا رہے ہیں۔ہمیشہ خاموش رہ کر اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے لوگوں میں قہقہے بانٹنے والے مسٹر بین نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990ء میں برطانیہ سے کیا لیکن جلد ہی ان کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
اپنے 25 سالہ جشن کے بارے میں مسٹر بین کا کہنا ہے کہ آج ایک چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی مناوٴں گا جس میں میریاور ٹیڈی کے سواء کوئی نہیں ہو گا۔مسٹر بین آج بھی اتنے ہی مشہور ہیں جتنے وہ 25 سال پہلے تھے۔ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی مسٹر بین کا ہر شو منفرد اور مزاح سے بھرپور ہوتا ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
nadia jamil
zarnish khan
Tom Hanks
Rekha
paris jackson
Abdullah Ejaz
Ewan McGregor
shamita shetty
Hina Altaf
rabya kulsoom
Noor Jehan
Prateik Babbar
Showbiz News In Urdu
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق