مسٹر بین اپنے دوست ٹیڈی کے ہمراہ بکنگھم پیلس پہنچ گئے
ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:09
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین لندن کے بکنگھم پیلس میں اپنے ٹی وی شو کے 25 کامیاب سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔بناء کچھ بولے صرف اپنی حرکتوں سے دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین کے ٹی وی شو کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ شو کے 25 سال مکمل ہونے پر مسٹر بین اپنے وفادار دوست ٹیڈی کو ساتھ لے کر بکنگھم پیلس پہنچ گئے۔
اپنے مخصوص انداز میں چہرے پر مسکراہٹ سجائے مسٹر بین جشن بھی اپنے انداز میں منا رہے ہیں۔(جاری ہے)
گاڑی تحفوں سے بھری ہوئی اور خود چھت پر لگے صوفے پر براجمان ہو کر گاڑی چلانے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹربین کئی سال پہلے کیا گیا مظاہرہ دہرا رہے ہیں۔ہمیشہ خاموش رہ کر اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے لوگوں میں قہقہے بانٹنے والے مسٹر بین نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990ء میں برطانیہ سے کیا لیکن جلد ہی ان کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
اپنے 25 سالہ جشن کے بارے میں مسٹر بین کا کہنا ہے کہ آج ایک چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی مناوٴں گا جس میں میریاور ٹیڈی کے سواء کوئی نہیں ہو گا۔مسٹر بین آج بھی اتنے ہی مشہور ہیں جتنے وہ 25 سال پہلے تھے۔ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی مسٹر بین کا ہر شو منفرد اور مزاح سے بھرپور ہوتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.