جنگی فلم "بِیسٹس آف نو نیشن" کا ٹریلر جاری

بِیسٹس آف نو نیشن 16اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 6 ستمبر 2015 13:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) جنگی خونریزی سے بھرپور نئی ہالی وڈایکشن ڈرامہ فلم" بِیسٹس آف نو نیشن" کاسنسنی خیزٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار و رائٹرکیری فوکو ناگا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سیاہ فام افریقی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باپ کوباغی جان سے مار دیتے ہیں جس کے بعد بدلے کے غرض سے یہ لڑکا باغی جنگجووں کے گروہ کا حصہ بن جاتا ہے۔

بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کو ایمی کوفمین اور ریوا مارکر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار ادریس ایلبا، ایما ایبریز، گریس نارٹے، ڈیوڈ ڈونٹو اور اوپے یمی شامل ہیں۔6ملین ڈالرلاگت سے مکمل ہونیوالی دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈرامہ رواں سال16اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/09/2015 - 13:16:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :