فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستار ہوتے ہیں، اداکارہ صائمہ

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:35

فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستار ہوتے ہیں، اداکارہ صائمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) فلمسٹار صائمہ نے کہا ہے کہ جب تک فلم بینوں نے پسند کیا تب تک کام کرتی رہوں گی، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صائمہ کا کہنا تھا کہ فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستار ہوتے ہیں جن کی محبتوں اور دعاؤں سے میں آج اس مقام پر ہوں ہمارا اسٹار ازم بنانے والے یہی لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر ہمیں اپنے پراجیکٹ میں کاسٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے پرستاروں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے ساتھ ٹی وی میں بھی کام کررہی ہوں۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 14:35:57

Rlated Stars :