آنجہانی گلوکارہ سیلینا کا گانا 20سال بعد ریلیزکر دیا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:35

آنجہانی گلوکارہ سیلینا کا گانا 20سال بعد ریلیزکر دیا گیا

لاس اینجلس ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈآنجہانی گلوکارہ سیلینا کا گانا 20سال بعد ریلیزکر دیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ سیلینا کی فیملی نے انکا گانا ” آئی ول نیور فال ان لو اگین“ انکی وفات کے20سال بعد جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ان کے والد نے کہا کے اس گانے کو پیشہ ورانہ طور پر کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔انھیں گانے کی ریہرسل کرتے ہوئے سیلینا کی ریکارڈنگ ملی جس کو ہم نے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جسکا مقصد ان کے مداحوں کو حیران اور محظوظ کرنا تھا۔واضح رہے کہ گلوکارہ سیلینا 31مارچ1995ء کو ٹیکساس میں اپنے ایک مداح کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 15:35:40