اداکارسرمد کھوسٹ اپنی فلم”منٹو “کو کولکتہ فلم فیسٹول لے کر جائیں گے

پیر 21 ستمبر 2015 14:02

اداکارسرمد کھوسٹ اپنی فلم”منٹو “کو کولکتہ فلم فیسٹول لے کر جائیں گے

کراچیاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ءمعروف ہدایتکار،اداکارسرمد کھوسٹ اپنی فلم”منٹو “کو کولکتہ فلم فیسٹول لے کر جائیں گے۔ منٹو سن سینتالیس میں پاکستان آگیا تھا، کیا دو ہزار پندرہ میں ہندوستان کا دورہ کرے گا؟ سرمد کھوسٹ منٹو کو کولکتہ فلم فیسٹول لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔منٹو پاکستان کے ساتھ ساتھ پور ی دنیا میں پڑھا اور پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ منٹو کی زندگی اور اسکے کام پر بننے والی فلم کو عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ بھارت میں فلم کی ریلیز کے لئے پر امید ہیں لیکن یہ ممکن نا بھی ہوسکا تو وہ کم از کم اسے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی زینت ضرور بنانا چاہیں گے۔کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول 14 سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی زینت بنانے کی ایک وجہ سرمد کھوسٹ نے کلکتہ سے تعلق رکھنے والے مشہور فلم ساز ستیاجیت رے کے کام سے اپنی ذہنی مطابقت بتائی۔

وقت اشاعت : 21/09/2015 - 14:02:25

Rlated Stars :