بچوں کا خرچہ دینے کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 22 ستمبر 2015 15:03

بچوں کا خرچہ دینے کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء)بچوں کا خرچہ دینے کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ، عدالت نے پولیس کو 3اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سول جج عظمیٰ تبسم نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود دو بچیوں کے اخراجات ادا نہیں کئے جارہے ہیں جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 3اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 15:03:46

Rlated Stars :