سنسر بور ڈنے ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم پاس کردی

منگل 22 ستمبر 2015 15:39

سنسر بور ڈنے ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم پاس کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) جرات اور بہادری کی مثال ملالہ یوسفزئی کا ایک اور اعزاز کہ گل مکئی کی زندگی پر بننے والی دستاویز فلم ''ہی نیمڈ می ملالہ'' سینسر بورڈ نے پاس کر دی ہے۔ فلم دو اکتوبر کو دنیا بھر میں سینماوٴں کی زینت بنے گی۔فخرپاکستان جرات و بہادری میں بے مثال، دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ مارنے والی قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز کیلئے تیار ہوگئی۔

ملالہ یوسفزئی نے عملی زندگی میں دہشت گردوں کے فلسفے کو پچھاڑتے ہوئے تعلیم و آگہی کا سفر جاری رکھا اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام آباد میں فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین مبشرحسن کے مطابق مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کسی اعتراض کے بغیر پاس کردی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ملالہ یوسف زئی کی زندگی، تعلیمی جدوجہد اوراس پر حملے کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پریہ فلم دو اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے، لیکن پاکستان میں اس کی ریلیز کے لیے تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی، فلم میں ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی اور ملالہ کے اہل خاندان کے ساتھ ساتھ ملالہ کے اساتذہ کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔ ملالہ کے نوبل پرائز وصول کرنے کے لمحات کو بھی فلم کا حصہ ہیں

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 15:39:45