سنسر بور ڈنے ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم پاس کردی
منگل 22 ستمبر 2015 15:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) جرات اور بہادری کی مثال ملالہ یوسفزئی کا ایک اور اعزاز کہ گل مکئی کی زندگی پر بننے والی دستاویز فلم ''ہی نیمڈ می ملالہ'' سینسر بورڈ نے پاس کر دی ہے۔ فلم دو اکتوبر کو دنیا بھر میں سینماوٴں کی زینت بنے گی۔فخرپاکستان جرات و بہادری میں بے مثال، دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ مارنے والی قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز کیلئے تیار ہوگئی۔
ملالہ یوسفزئی نے عملی زندگی میں دہشت گردوں کے فلسفے کو پچھاڑتے ہوئے تعلیم و آگہی کا سفر جاری رکھا اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام آباد میں فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین مبشرحسن کے مطابق مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کسی اعتراض کے بغیر پاس کردی ہے۔(جاری ہے)
فلم میں ملالہ یوسف زئی کی زندگی، تعلیمی جدوجہد اوراس پر حملے کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پریہ فلم دو اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے، لیکن پاکستان میں اس کی ریلیز کے لیے تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی، فلم میں ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی اور ملالہ کے اہل خاندان کے ساتھ ساتھ ملالہ کے اساتذہ کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔ ملالہ کے نوبل پرائز وصول کرنے کے لمحات کو بھی فلم کا حصہ ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.