شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم دل والے کی بگ باس پر پروموشن کریں ، سلمان خان

بدھ 30 ستمبر 2015 15:55

شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم دل والے کی بگ باس پر پروموشن کریں ، سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار اور دوست آنے والی فلم بگ باس شو میں اپنی فلم دل والے
کی پروموشن کر سکتے ہیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ وہ ادر جائیں گے تاہم مجھے بہت اچھا لگے گا کہ وہ شو میں آئیں انہوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ کے پاس وقت ہو تو میں چاہوں گا کہ وہ میرے شو میں آئے اپنی فلم کی پروموشن کریں انہوں نے کہاکہ جیسا کہ شاہ رخ نے زندگی میں اور بہت سے تجربات کئے اب انہیں اس شو کا تجربہ بھی ضروری لینا چاہئے ۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 15:55:15

Rlated Stars :