ہالی وڈ میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکا ‘مایوس نہیں ہوں ایک دن ضرور کامیاب ہو جاؤنگا‘جوڈالاء

ہفتہ 1 دسمبر 2007 14:19

لندن (اردوپوائنٹ اخبار01 دسمبر2007 تازہ ترین) ہالی وڈ کے کامیاب رومانوی اداکار جوڈالاء نے کہا ہے کہ میری ہر سال دو فلمیں ضرورریلیز ہوتی ہیں ‘میں ہالی وڈ میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکا لیکن اس صورتحال سے مایوس نہیں ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ آنیوالے سالوں میں میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگا۔ ایک انٹر ویو میں جوڈالاء نے کہا کہ میوزک فرام دی اور روم میرے فنی سفر کی سب سے بری فلم تھی یہ فلم صرف اس لئے سائن کی تھی کیونکہ مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی ۔

(جاری ہے)

میں ایسی فلموں میں کام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں جن میں نیا پن ہو اور سیکھنے کا موقع مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تھیٹر پر عمدہ اداکاری کرنے پر براڈ وے کی جانب سے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک پروڈکشن کمپنی بھی بنائی تا ہم اسکا کام چند ڈراموں سے آگے نہیں جا سکا اس لئے میں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بند کرنے کو ترجیح دی ۔ جوڈالاء نے کہا کہ میں نے متعدد فلموں میں عمدہ اداکاری سے فلم بینوں کو چونکایا ہے تا ہم میں اس سلسلے کو جاری رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر ابھی تیس برس ہے ابھی میں نے طویل سفر طے کرنا ہے اس بارے میں پرامید ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوجاؤنگا۔
وقت اشاعت : 01/12/2007 - 14:19:39