بھارتی ریاست گجرات میں حکمران بی جے پی رہنما نے تقریب کے دوران گلوکارہ کو نوٹوں میں نہلا دیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:21

بھارتی ریاست گجرات میں حکمران بی جے پی رہنما نے تقریب کے دوران گلوکارہ کو نوٹوں میں نہلا دیا

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)بھارتی ریاست گجرات میں حکمران بی جے پی کے ایک رہنما نے تقریب کے دوران گلوکار کو نوٹوں میں نہلا دیا۔ بالٹی عموماً پانی زخیرہ کرنے کے لئے استعمال میں آتی ہے لیکن گجرات میں ودودرا ڈسٹرکٹ کے مقامی بی جے پی پریزیڈنٹ ستیش پٹیل نے بالٹی میں نوٹ بھر کر نئی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

لوک گلوکار کرِتی دان گدھوی گاتا رہا اور ستیش جی ان پر نوٹ برساتے رہیاور جب ہاتھ تھک گئے تو پوری بالٹی ہی ان پر الٹ دی۔

انٹرنیٹ پر وڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی بی جے پی ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آگئی لیکن ستیش پٹیل کا کہنا ہے کہ تقریب چونکہ بھارت میں گائے کے ذبیحے پر پابندی کے حق میں تھی اسلئے اسے نیک مقصد سمجھ کر درگزر کیا جائے۔گزشتہ بدھ کو اترپردیش میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں انتہا پسند ہندووں نے ایک مسلمان شہری اخلاق احمد کو مار مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 13:21:51