لاہور کی مقامی عدالت نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتارجاری کردیئے ہیں اور پولیس کو حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پر ا نہیں گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 6 اکتوبر 2015 13:45

لاہور کی مقامی عدالت نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتارجاری کردیئے ہیں اور پولیس کو حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پر ا نہیں گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں طارق ٹیڈی کی اہلیہ عاصمہ نے موقف اپنارکھا ہے کہ شادی کے بعد خدا نے دوبیٹیاں دیں لیکن تین سال قبل طارق ٹیڈی نے اسے ڈنڈے مارکر گھر سے نکال دیا اور آج تک بچوں کے خرچے کے لیے ایک روپیہ تک نہیں دیالہٰذا عدالت نان نفقہ دینے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے باربارکے نوٹسز اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود طارق ٹیڈی خود پیش ہورہے ہیں اور نہ ہی ا ±ن کا وکیل جواب داخل کرا رہا ہے۔جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو پندرہ اکتوبر کو طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 13:45:34

Rlated Stars :