شاہ رخ خان کا معروف مصنف پاؤلو کوہیلو کو اپنی فلموں کی کلیکشن کا تحفہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:52

شاہ رخ خان کا معروف مصنف پاؤلو کوہیلو کو اپنی فلموں کی کلیکشن کا تحفہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے 'دی الکیمسٹ' کے مصنف معروف ناول نگار پاوٴلو کوہیلو کو اپنی فلموں کی ایک کلیکشن کا تحفہ بھیجا ہے۔شاہ رخ نے اپنی کامیاب فلم ’چک دے انڈیا‘، ’اشوکا‘، ’اوم شانتی اوم‘ سمیت متعدد فلموں کی کلیکشن مصنف کو بھیجی جس کے ملنے کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

(جاری ہے)

پاوٴلو کوہیلو کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ پیر کی صبح کا بہترین تحفہ ہے اور وہ جانتا چاہتے ہیں کہ کونسی فلم پہلے دیکھیں۔ان کی ٹویٹ کے فوری بعد شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو پاوٴلو کوہیلو کو فلم دیکھنے کے حوالے سے مشورہ دینے کا کہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاوٴلو کوہیلو نے شاہ رخ خان کی 2010 میں ریلیز فلم ’مائے نیم از خان‘ کو سال کی بہترین فلم کہا تھا اور ساتھ ساتھ شاہ رخ کی مزید فلمیں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 13:52:41

Rlated Stars :