فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میری زندگی کا سنگ میل ہے‘ پریانکا چوپڑا

منگل 13 اکتوبر 2015 11:22

فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میری زندگی کا سنگ میل ہے‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈ کی جنگلی بلی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے-بھارتی اخبار کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ”باجی راوٴ مستانی“میں اپنی شوٹنگ کا اختتام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے شوٹنگ کے آخری روز پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی لیے نہایت خاص ہے اور یہ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے-انہوں نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم میں ان کو اداکاری کرنے کا موقع فراہم کیا۔

پریانکا اس وقت اپنی فلم کے علاوہ امریکی ڈرامہ سیریل”اے بی سی کاوٴنٹیکو“ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد اداکارہ کو دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی۔فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی کہانی باجی راوٴ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راوٴ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 11:22:39

Rlated Stars :