چنائے گرل نے اٹھایا ذہنی پریشانیوں میں مبتلا افراد کیلئے قدم

منگل 13 اکتوبر 2015 14:14

چنائے گرل نے اٹھایا ذہنی پریشانیوں میں مبتلا افراد کیلئے قدم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)چنائے گرل دپیکا پڈوکون نے اٹھایا ہے قدم ذہنی پریشانیوں میں گھرے افراد کیلئے،ممبئی میں سجائی گئی ان کے فلاحی ادارے کی لانچنگ تقریب جس میں کئی بالی وڈ اسٹارز بھی شریک ہوئے۔ہنستی مسکراتی،زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارتی ہیں دپیکا پڈوکون،فلموں میں ڈمپل گرل بہت خوش اور فکروں سے آزاد نظر آتی ہیں مگر یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ اصل زندگی میں یہ شوخ و چنچل اداکارہ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ دپیکا نے پریشان، ناامید اور مایوس افراد کو زندگی کی طرف واپس لانے کے لئے فلاحی ادارے کا قیام کیا ہے۔ یہ ادارہ ان تمام لوگوں کی مدد کرے گا جو ذہنی دباوٴ یا ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ممبئی میں اس ادارے کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز کے متعدد نامور ستاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ خود اس مرض میں مبتلا تھیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس کے کیا نقصانات ہیں اسی لیے انکی خواہش ہے کہ کوئی اور شخص ان حالات سے نہ گزرے اسی لئے انہوں ایسے افراد کو زندی کی طرف واپس لانے کے لیے اس ادارے کا قیام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:14:57