صغریٰ شفیع میڈیکل کالج کا آغاز دسمبرمیں ہوجائیگا،ابرارالحق

پی ایم ڈی سی کا وزٹ مکمل ہونے کے بعد ایڈمشن شروع کر دیئے جائنگے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 17:58

صغریٰ شفیع میڈیکل کالج کا آغاز دسمبرمیں ہوجائیگا،ابرارالحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء)معروف گلوکار ابرارلحق نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ صغریٰ شفیع میڈیکل کالج کا آغاز دسمبرمیں کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) کا وزٹ ہونا ہے جو مکمل ہوتے ہی کالج میں ایڈمشن شروع کردئیے جائنگے۔ابرارلحق نے کہاکہ ان دنوں وہ بیک وقت ہسپتال،میوزک اور سیاست کو وقت دے رہے ہیں جس سے ان کا شیڈول بہت ٹف ہو چکاہے ۔ابرارلحق نے مذید کہاکہ ان کے ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے ان کے فنکار ساتھیوں نے بہت ساتھ دیا ہے جس سے وہ اپنا ہسپتال مکمل کرپائے ہیں اور وہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جارہاہے۔

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 17:58:31