امریکہ‘ایڈی مرفی نے بہترین مزاحیہ اداکار ایوارڈ حاصل کرلیا

منگل 20 اکتوبر 2015 15:09

امریکہ‘ایڈی مرفی نے بہترین مزاحیہ اداکار ایوارڈ حاصل کرلیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ایڈی مرفی کو بہترین مزاحیہ اداکار قرار دیا گیا ہے، نیویارک میں منعقدہ تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا،اشنگٹن میں مارک ٹوائن ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب ہوئی، ایڈی مرفی نے اپنی والدہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی،ایڈی مرفی نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں دا نٹی پروفیسر، ٹریڈنگ پلیسز اور کمنگ ٹو امریکا کو منفرد مقام حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 15:09:50