بیس سال بعد ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 21 اکتوبر 2015 16:52

بیس سال بعد ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء )بولی ووڈ انڈسٹری کے سپر ہیرو شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ کاجل کی مقبول ترین فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر فلم کا نیا پوسٹر جا ری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیر19نومبر کے روز ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کی نمائش کے بیس سال مکمل ہو گئے تھے۔

1995ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی یہ فلم آج بھی اپنے پرستاروں کے دل دھڑکانے کیلئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آدتیہ چوپڑا کی (ڈی ڈی ایل جے) میں فلمایا جانے والاشاہ رخ خان اور کاجل کی کا ٹرین والا منظر روہت شیٹھی کی ”دل والے “ میں بھی دوبارہ سے اسی انداز میں فلمایا جائے گا۔علاوہ ازیں (ڈی ڈی ایل جے) کا نیا پوسٹر بھی دلوالے کی ٹیم کی طرف سے ہی تیار کیا گیا ہے۔

اداکار شاہ رخ خان کی طرف سے اس پوسٹر کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار کی طرف سے ٹویٹر پر روہت شیٹھی اور دلوالے کی ٹیم کا اداکارہ کاجل کو کندھے پر اٹھانے کا موقع دینے پر شکریہ ادا کیاگیا ہے۔واضح رہے اس خوبصورت جوڑی کو پانچ سال کے طویل عرصے کے بعدفلم”دل والے “ میں روہت شیٹھی ایک مرتبہ پھر پر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 16:52:10

Rlated Stars :