میری بیٹی میرے کام پر تنقیدی نظر رکھتی ہے‘ اجے دیوگن

بدھ 21 اکتوبر 2015 17:01

میری بیٹی میرے کام پر تنقیدی نظر رکھتی ہے‘ اجے دیوگن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ میری بیٹی نائسا میری فلموں پر تنقیدی نظر رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اجے نے کہا کہ ہم کام کے حوالے سے گھر پر کبھی کوئی بات نہیں کرتے بلکہ اگر کبھی کبھار ایسا کچھ اگر ہو بھی تو کاجول میرے کام پر کچھ بھی کہنے سے گریز کرتی ہے تاہم میری بیتی میرے کام پر بہت بولتی ہے اور اکثر تنقیدی نگاہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سال میں صرف ایک فلم کرتا ہوں اور اتوار کو کام نہیں کرتا جبکہ آٹھ گھنتوں سے زائد بھی ہر گز کام کرنے کے لئے کبھی سمجھوتا نہیں کرتا۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 17:01:20

Rlated Stars :