سلمان خان کا اپنی فلم رومانیہ میں ریلیز کرنے کا ارادہ

پیر 26 اکتوبر 2015 13:46

سلمان خان کا اپنی فلم رومانیہ میں ریلیز کرنے کا ارادہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) فلم پریم رتن دھن پایو کے فلم ساز اسے رومانیہ میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں-فلم ”بجرنگی بھائی جان “ بنانے والے فلم ساز کبیر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم کو رومانیہ میں ریلیزکرنے جا رہے ہیں۔یہ فلم رومانیہ میں 14سکرینوں پر سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہاں سوچنے والی بات یہ ہے کہ سلمان خان کی فلم رومانیہ میں ہی کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟خیر اس ہفتے بالی ووڈ کے دبنگ خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کے ٹریلر بھی ریلیز ہوئے اور اس کی ریلیز کے ساتھ ساتھ رومانیہ کی ٹی وی ایکٹرس جولیا وینٹور کے ساتھ ان کی منگنی کی افواہیں اڑنے لگیں۔

اب جولیا سلمان کی اچھی دوست ہیں یا اس سے زیادہ کچھ اور، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ہاں فی الحال ان کی منگنی کی خبر سے ان کے مداحوں کو خوشی ضرور ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 13:46:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :