فلم ”دل والے“ میں اپنے کیریئر کا منفرد کردار نبھایا، کاجول

پیر 26 اکتوبر 2015 15:39

فلم ”دل والے“ میں اپنے کیریئر کا منفرد کردار نبھایا، کاجول

ممبئی۔26 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ”دل والے“ میں اپنے کیریئر کا منفرد کردار نبھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہر فلم کے لئے مختلف کرداروں کی تلاش میں رہی اور فلم دل والے میں بھی انہوں نے ایک منفرد کردار نبھایا ہے جو سب کو یقیناً پسند آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے وہ فی الحال کچھ اندازہ نہیں لگا پار ہیں تاہم وہ خود کو ”کمفرٹ زون“ میں محسوس کرتی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن اور سیکھنے والا عمل ہوتا ہے۔ انہوں نے اب تک شاہ رخ سے سیکھنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ تکنیکی لحاظ سے نہایت بڑے اداکار ہیں ۔ شاہ رخ خان اور کاجول نے بطور جوڑی پہلی فلم ”بازی گر“ میں 1993ء میں کام کیا تھا جس کے بعد متعدد دوسری فلمیں بھی کیں۔ فلم ”دل والے نومبر میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 15:39:13

Rlated Stars :