قطرینہ کیف چرچ میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں

جمعرات 29 اکتوبر 2015 17:51

قطرینہ کیف چرچ میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار قطرینہ کیف کو کبھی بھی میڈیا کے سامنے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات کرتے نہیں دیکھا گیا۔ تاہم اب انکی حالیہ سرگرمیوں کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ اداکارہ کسی شدید غم میں مبتلا ہیں۔9ایکس ای کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات اداکارہ اچانک آنسو?ں سے بھری آنکھیں لیکر ممبئی کے علاقے بندرا میں واقع ما?نٹ میری چرچ پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

قطرینہ کیف جیسے ہی ماں میری کے بت کے قریب پہنچیں تو بے قابو ہو کر زاروقطار آنسو بہانے لگیں۔ ایک فوٹو گرافر اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے چرچ کے اندر پہنچا تو اداکارہ نے تصویر نہ لینے کی درخواست کی۔اداکارہ کی طرف سے کی گئی درخواست کی پاسداری کرتے ہوئے فوٹو گرافر نے تصویر نہ لی۔بعد ازاں جب ایک معتبر سمجھی جانے والی ویب سائٹ کی طرف سے اداکارہ سے واقعے کی تصدیق کے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ صاف مکر گئیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی دو فلموں ”فتور“ اور ”با ر بار دیکھو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

وقت اشاعت : 29/10/2015 - 17:51:37

Rlated Stars :