فلموں میں کامیڈین کو ایکسٹراز کے طور پر نہیں ہیرو کی طرح سمجھنا چاہئے ، اکشے کمار

کامیڈین ہونا آسان نہیں ،ایک لمبے عرصے تک ناظرین کو لطف اندوز رکھنا بہت مشکل کام ہے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:33

فلموں میں کامیڈین کو ایکسٹراز کے طور پر نہیں ہیرو کی طرح سمجھنا چاہئے ، اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمارنے کہاہے کہ فلموں میں کامیڈین کو ایکسٹراز کے طور پر نہیں بلکہ ہیرو کی طرح سمجھنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے انڈسٹری میں مزاحیہ اداکاروں کو اہمیت نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈین ہونا آسان نہیں ایک لمبے عرصے تک ناظرین کو لطف اندوز رکھنا بہت مشکل کام ہے ، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو دنیا میں اپنے آس پاس ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں تفریح فراہم کر سکے، بالکل اسی طرح ہماری فلموں میں بھی کامیڈی اداکاروں کی بے انتہاء ضرورت ہے تاہم کوئی ان کی عزت نہیں کرتا اور سب انہیں جوکر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے سے پسندیدہ اداکاروں کے نام پوچھے جائیں تو سب نام چارلی چیپلن، روبن ویلیمز وغیرہ کے سامنے آئینگے۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 17:33:21

Rlated Stars :