اپنی اوقات کبھی نہیں بھولتی‘ ریشم

منگل 3 نومبر 2015 14:05

اپنی اوقات کبھی نہیں بھولتی‘ ریشم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی۔ بلکہ ہمیشہ اس صائمہ کو یاد رکھتی ہوں جو کیمرے کے سامنے آنے سے پہلے کیا تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیتھے تھی وہ کیا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچپن میں ہی والدین کو کھو دیا ابھی صرف نو سال کی تھی کہ والدہ کا انتقال ہو گیا جبکہ والد کو تو دیکھا ہی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے ایک وفادار‘ مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جب بھی محبت کی دھوکہ ہی ملا اس لئے اب محبت کا بھی اعتبار نہیں رہا

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 14:05:57

Rlated Stars :