سفید داڑھی والا بزرگ شہری بھی ماڈل ایان علی کا مداح نکلا، گلے میں ہار ڈالا، انگوٹھی تحفے میں دیدی

منگل 3 نومبر 2015 18:51

سفید داڑھی والا بزرگ شہری بھی ماڈل ایان علی کا مداح نکلا، گلے میں ہار ڈالا، انگوٹھی تحفے میں دیدی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں شہرت حاصل کرنے والی خوبرو ماڈل ایان علی کا سفید داڑھی والا بزرگ شہری بھی مداح نکلا، بزرگ شہری شیخ مسعود نے آگے بڑھ کر انکے گلے میں ہار ڈالااور انہیں انگوٹھی بھی تحفے میں دی جس پر ایان علی نے بزرگ شہری کاشکریہ اداکیا۔تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کیس میں شہرت حاصل کرنے والی خوبرو ماڈل ایان علی کے مداحوں کی بڑی تعداد انکی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر موجودہوتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو بھی جب وہ عدالت سے باہرنکلیں تو حیران رہ گئیں کہ سفید داڑھی والا بزرگ شہری بھی ان کا مداح نکلا۔عدالت سے باہر نکلنے پر بزرگ شہری شیخ مسعود نے آگے بڑھ کر انکے گلے میں ہار ڈالااور انہیں انگوٹھی بھی تحفے میں دی۔جس پر ایان علی بزرگ شہری کاشکریہ اداکیا۔بزرگ شہری شیخ مسعود نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہامجھے ایان علی کادوگھنٹے انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایان علی کے چہرے پر معصومیت ہے انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ان کے ساتھ دھوکہ ہواہے

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 18:51:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :