شیو سینا کی دھمکیاں رائیگاں، غلام علی مہیش بھٹ کیلئے گانا گائیں گے
ہفتہ 7 نومبر 2015 01:20
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6نومبر۔2015ء)بالی وڈ فلم سازمہیش بھٹ نے اعلان کیا کہ پاکستانی غزل گائیک غلام علی ان کے آنے والے ڈرامے ’ملنے دو‘ میں ایک گانا گائیں گے۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ غلام علی سے ڈرامے میں ایک گانا گانے کے لیے رابطہ کیا گیا جس کی انہوں نے فوری حامی بھرلی۔
غلام علی بھارت کب آئیں گے اس حوالے سے تو انہوں نے کچھ نہیں کہا تاہم غزل گائیک اس ڈرامے میں گانا ضرور گائیں گے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ غلام علی نے حال ہی میں دہلی میں ہونے والا اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا تھا اور حالات بہتر نہ ہونے تک بھارت جانے سے بھی انکار کیا تھا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ غزل گائیک غلام علی مہیش بھٹ کے لیے گانا گائیں، اس سے قبل وہ 1990 کی فلم ’آوارگی‘ میں بھی ایک گانا گا چکے ہیں۔'ملنے دو' ایک رومانوی کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جو دو مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والوں جوڑے پر بنایا گیا ہے۔اگلے سال 24 اپریل کو اسٹیج پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کی موسیقی پاکستانی بینڈ لال نے دی ہے۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Spencer Locke
Bao asghar
Charlie Hunnam
Helen Hunt
Alamgir
Sanam Jung
Sheheryar Munawar Siddiqui
Timothy Olyphant
Amanat Chan
Lena Dunham
Alyson Hannigan
Afzal mahi
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا