کارٹونز کا نامور کردار ”مکی ماؤس“ 97 برس کا ہو گیا

جمعہ 20 نومبر 2015 16:56

کارٹونز کا نامور کردار ”مکی ماؤس“ 97 برس کا ہو گیا

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) والٹ ڈزنی کے معروف کارٹون کردار ’مکی ماوٴس‘ 97 سال کا ہو گیا ہے۔ مکی ماوٴس کا کردار پہلی بار والٹ ڈزنی نے 1928 میں تخلیق کیا تھا۔ 18 نومبر کو 97 برس مکمل ہونے کے باوجود اس کردار کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

مکی ماوس کا کردار والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں تخلیق کیا تھا۔

مکی ماوٴس کی تخلیق نے کارٹونز کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ تیز آواز، جسم پر سرخ نیکر اور گول مٹول ہاتھوں پر سفید دستانے پہنے یہ والٹ ڈزنی کا یہ کردار ایک صدی سے 4 نسلوں کو ہنسا ہنسا کر گرویدہ بناتا رہا ہے۔ والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں یہ کردار تخلیق کیا تھا۔ 97 سال میں مکی ماوٴس ڈزنی برانڈ کی پہچان بن چکا ہے

وقت اشاعت : 20/11/2015 - 16:56:21