عمراکمل کو مبارکباد، وہ مجھے اکثرنمازپڑھنے کی تلقین کرتاہے:میرا

عمراکمل اور میرارشتہ بہن بھائیوں کاہے ، میری نیک خواہشات عمراکمل کیساتھ ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 نومبر 2015 20:00

عمراکمل کو مبارکباد، وہ مجھے اکثرنمازپڑھنے کی تلقین کرتاہے:میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 نومبر۔2015ء)کرکٹر عمراکمل کو حیدرآباد سکینڈل میں بے قصور قراردیئے جانے اورٹیم میں شامل کیے جانے پر اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئی ہیں اور کہاہے کہ عمراکمل کی بے گناہی ثابت ہونے پر وہ خوش ہیں۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے عمراکمل کو اپنا بھائی قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اْنہیں اکثر نماز پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں ، میں اْنہیں مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ بے قصور ثابت ہوچکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ میراکاکہناتھاکہ عمراکمل اور میرارشتہ بہن بھائیوں کاہے ، میری نیک خواہشات عمراکمل کیساتھ ہیں۔اس سے پہلے میرا نے کہاتھاکہ لگتاہے کہ کسی نے عمراکمل پکے نمازی ہیں ، کسی نے ان کی ڈرنک میں کچھ ملادیاجس کی وجہ سے اس طرح کا سین ہوگیااور اب اْن کو بے گناہ قراردیئے جانے پر کہاکہ وہ انہیں اکثر نماز پڑھنے کاکہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 20:00:40

Rlated Stars :