معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی انوکھی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 23:07

معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی انوکھی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی انوکھی تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق "پیارے افضل" نامی ڈرامے اور بلاک بسٹر فلم "وار" سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جو ان کے مداحوں کیلئے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں حمزہ علی عباسی نے ایک بزرگ کا روپ دھار رکھا ہے اور وہ اس روپ میں بمشکل پہچانے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ نیا روپ اپنے ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں اپنا ہے۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 23:07:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :